News and Photo of ETPB 345th Board Meeting

متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 345 واں اجلاس زیر صدارت چیرمین بورڈ حبیب الرحمنٰ گیلانی منعقد ہوا جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر سے نامزد کردہ سرکاری و غیر سرکاری اور ہندو سکھ ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ممبران کو ٹرسٹ بورڈ کے انتظامی و مالی امور , ملک بھر میں موجودہ گررودواروں , مندروں اور ٹرسٹ بورڈ کے زیر انتظام تعلیمی اداروں بارے مکمل بریفینگ دی گئی جبکہ پشاور میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے 2 سکھ رہنماوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی چیرمین بورڈ حبیب الرحمنٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم لو احقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں . اجلاس میں متقفہ طور پر سابق چیرمین بورڈ اور سابق بورڈ ممبران کی کارکردگی کو بھی بورڈ خوب الفاظ میں سراہا گیا اور انکے اقدامات کی تعریف کی گئی چیرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ بورڈ کی ترقی اورمزید بہتری کے لئے بورڈ ممبران کی مشاورت سے بہترین اقدامات کئے جا ئیں گے اور اس ضمن میں بورڈ ممبران کی مختلف کمیٹیا ں بھی تشکیل دی جایئں گی . بورڈ ممبران نے چیرمین بورڈ کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا . ممبران کے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی مفادات کو تر جیح دی جا ئے گی.