اشتہار نیلام عام پٹہ داری
بذریعہ اشتہار ہذا عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ زرعی رقبہ ملکیتی متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان تحصیل بھلوال اور تحصیل بھیرہ ضلع سرگودھا دیہاتی از خریف 2022تا ربیع 2025جیسا ہے اور جہاں ہے عرصہ 3سال واربن زرعی ازخریف 2022تا ربیع 2023 جیسا ہے اور جہاں ہے عرصہ ایک سال کے لئے نیلام عام میں عارضی پٹہ پر دیا جا رہا ہے۔ ماسوائے سرکاری نیم سرکاری ملازم 2/1-4ایکٹر سے زائد اراضی کا مالک یا 2/1-12ایکٹر سے زائد اراضی کا کاشتکار ہر عاقل و بالغ پاکستانی شہری بولی میں حصہ لے سکتا ہے۔ خواہش مند حضرات سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ کامیاب بولی دہندہ سے سال اول کا زرپٹہ موقع پر وصول کیا جائے گا۔ جبکہ آئندہ 2 سال کا پٹہ ہر سال 31جنوری تک ادا کرنے کا پابندہوگا۔ مزید معلومات دفتر اوقات میں دفتر زیر دستخطی سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ نیلام کمیٹی کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کوئی وجہ بتائے بغیر کسی بھی بولی کو نامنظور یا مسترد کردیں۔ اسی لاٹ ھائے جو بوجہ باقیدار ہونےشامل شیڈول کی گئی ہیں بقایا جات وصول ہونے پر شیڈول نیلام سے خارج کی جائیں گی۔ پروگرام نیلام حسب ذیل ہے۔
نیلام مقام:۔
دفتر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک خالصہ گردوارہ پرانی بلڈنگ اپواسکول نزد سٹی ڈاکخانہ 10بلاک سرگودھا 3218235-048
تاریخ نیلام عام مورخ 2022-06-22کو بولی ہوگی۔ بولی نہ ہونے کی صورت میں آئندہ تاریخ نیلام مورخہ-2022 -6-27- ـ 2022-6- 29کولاٹ ہائے کی بولی ہوگی۔
تحصیل بھلوال
تحصیل بھیرہ
ان زرعی اراضیات کی لوکیشن بارے تمام تر تفصیلات متروکہ وقف املاک بورڈ کی ویب سائٹ
www.etpb.gov.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔
المشتہر
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر
متروکہ وقف املاک سرگودھا/خوشاب
048-3218235