چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن ٰ گیلانی کی زیر صدارت پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران کا اجلاس بورڈ آفس میں منعقد ہوا جس میں صدر کر شن شرما جنرل سیکر ٹری دیوان چند چاولہ سمیت ملک بھر سے کمیٹی ممبران نے شرکت کی بورڈ کے ایڈیشنل سیکر ٹری رانا شاہد اور ڈپٹی سیکر ٹری فراز عباس بھی شریک تھے بورڈ ترجمان کے مطابق کمیٹی ممبران نے چیرمین بورڈ کو عہدہ سنبھا لنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ملک بھر میں مندروں بارے مکمل بریفینگ دی اور اپنی تجا ویز بھی پیش کیں. کمیٹی ممبران نے سابق چیرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کے گورودواروں مندروکی بحالی سمیت دیگر تر قیاتی اقدامات کی تعریف کی . چیرمین بورڈ حبیب الرحمن ٰ گیلانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبران کو یقین دلایا کہ مندروں کی حفاظت اور ہندو برادری کی فلاح بہبود کے لئے بھر پور اقدامات کیے جا ئیں گے انکا کہنا تھا کہ پاکستان اقلیتوں کے لئے کسی جنت سے کم نہیں . وفا قی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ٹرسٹ بورڈ ہندو اور سکھوں کے مذہبی مقامات کی سکیورٹی اور انکی تز ئیں و آرائش سمیت دیگر اقدامات کے لئے مصروف عمل ہے . کمیٹی کے صدر کر شن شرما اور جنرل سیکر ٹری دیوان چند چاولہ نے چیرمین بورڈ کے اقدامات کو خوب الفاظ میں سراہا.