متروکہ وقف املاک بورڈ نے ملک بھر کے مندر وں اور گورودواروں کی تہذیب کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اصل حالت میں بحالی اور تزئین و آرائش کرنے کے لئے چار مختلف صوبائی محکموں کی خدمت حاصل کر لیں

متروکہ وقف املاک بورڈ نے ملک بھر کے مندر وں اور گورودواروں کی تہذیب کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اصل حالت میں بحالی اور تزئین و آرائش کرنے کے لئے چار مختلف صوبائی محکموں کی خدمت حاصل کر لیں . ابتدائی طور پر محکمہ آثار قدیمہ پنجاب , NCA لاہور , والڈ سٹی اتھارٹی لاہور اور محکمہ سیاحت پنجاب شامل ہیں ٹرسٹ بورڈ کی جانب سے ایڈیشنل سیکر ٹری شرائنز رانا شاہد سلیم نے محکموں کے نما ئندوں کے ساتھ MOU پر دستخط کیے اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبد الشکور , چیرمین بورڈ حبیب الرحمنٰ , پردھان سردار امیر سنگھ , سیکر ٹری ثناء اللہ خان , عدیل احمد سی اے , ڈپٹی سیکر ٹری ایڈمن منیر احمد , اسسٹنٹ ایڈ منسٹریٹر ایڈمن راجہ احتشام فاروق , ڈپٹی سیکر ٹری پراپرٹیز یا سر اصغر مونگا , ترجمان بورڈ عامر حسین ہاشمی و دیگر موجود تھے . چیرمین بورڈ حبیب الر حمنٰ کا کہنا ہے کہ ان تمام اداروں کی خدمت حا صل کر کے پاکستان میں موجود اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور تاریخی ورثہ کو انکی مذہبی روایات کے مطابق اصل حالت میں بحال کیا جا ئے گا , جس سے ملک میں مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا.