متروکہ وقف املاک بورڈ ممبران کا 334واں اجلاس چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کی زیر صدارت بورڈ آفس میں منعقد ہوا جس میں سرکاری اور غیر سرکاری اور ہندو، سکھ بورڈ ممبران کے علاوہ ادارے کے بورڈ افسران نے شرکت کی

متروکہ وقف املاک بورڈ ممبران کا 334واں اجلاس چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کی زیر صدارت بورڈ آفس میں منعقد ہوا جس میں سرکاری اور غیر سرکاری اور ہندو، سکھ بورڈ ممبران کے علاوہ ادارے کے بورڈ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ممبران کے رو برو12نکاتی ایجنڈا رکھا گیا جس میں بیشتر کی منظوری دی گئی جبکہ بعض ایجنڈا آئیٹم کو موخر کر دیا گیا۔میٹنگ میں سابقہ ایجنڈا ائیٹم پر زیر بحث آیا،چیف ایگزیکٹو آفیسر برائے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کرتار پور کوری ڈورکی تعیناتی، PMUسٹاف ریکورٹمنٹ بمطابق قانون اجازت دی گئی ہے،PMUبینک اکاؤنٹ بارے ایجنڈے زیر بحث آئے جبکہ متروکہ وقف املاک کے ملازمین کے پینشن فنڈ،نمل کو اوقاف کی زمین کی فراہمی،سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری و بورڈ افسران کی دیگر پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کے ایجنڈے زیر غور آئے۔