قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین و 13رکنی ممبران کا متروکہ وقف املاک بورڈ ہیڈ آفس کا دورہ،اجلاس کا انعقاد چیئرمین سید عمران شاہ نے صدارت کی۔ ممبران قومی اسمبلی اسٹینگ کمیٹی نوید عامر جیوا،شگفتہ جمانی،کرن ڈار،میر شبیر احمد سیال،ہندو رکن کھیل داس سمیت دیگر ممبران اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور آفتاب درانی و اعلی افسران نے شرکت کی۔متروکہ وقف املا ک بورڈ کے چیئرمین کی بریفنگ قومی اسمبلی کی اسٹینڈگ کمیٹی کی طرف سے بورڈ کے کاکردگی کی تعریف اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین کمیٹی سید عمران شاہ نے کہا بتا یا کہ مذہبی سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اس کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،متروکہ وقف املا ک بورڈ کلیدی کردارادا کرے گا دنیا بھر سے آنے والے ہندو و سکھ زائرین کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کی جا ئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گورو دواروں اور مندروں کی تزئین ارائش اور کمروں کی تعمیر،جنریٹر کی فراہمی کی جا ئے گی،ٹرسٹ پراپرٹی کی حفاظت اور قبضہ گروپوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے گا جسکے لیے FIA،پولیس اور دیگر متعلقہ ادارو ں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔جبکہ ٹرسٹ بورڈ کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے کمیٹی کا بھر پور تعاون حاصل رہے گا۔ قبل ازیں چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے ٹرسٹ بورڈ کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کو بتایا کہ بورڈ اقلیتوں کے خدمت میں سرگرم عمل ہے ملک بھر کے مندروں اور وگورودواروں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں تمام تر دفتری امورکو آن لائین کر دیا ہے اور E فائلنگ کے ذریعے لاکھوں روپے کی بچت کی گئی ہے ناجائز قابضین کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے۔ جبکہ بورڈ کی آمدن میں اضافہ کے لیے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ملک میں اہم تاریخی مندروں اور گورو دواروں کی بحالی پر تیزی سے کام جاری ہے مذہبی عبادت گاہوں کی بہترین دیکھ بھال کی جا رہی ہے کمیٹی چیئرمین ممبران نے ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے ممبران آج کرتار پور کا دورہ کریں گے۔