چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس امیر حسین بھٹی کا دورہ گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب
ایڈیشنل سیکرٹری شیرائنز رانا شاہد سلیم نے کئیر ٹیکر ننکانہ صاحب عتیق گیلانی کی ہمراہی میں استقبال کیا اور پھول پیش کئے
گرنتھی سردار بلونت سنگھ اور سردار گوپال سنگھ چاولہ بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔
رانا شاہد صاحب ایڈیشنل سیکریٹری(شرائنز) نے جناب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس امیر حسین بھٹی صاحب کو گورودوارہ جنم استھان کے مختلف مقامات کا دورہ کروایا اور ملک کے مختلف گوردوارہ صاحبان میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریف کیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جناب امیر حسین بھٹی صاحب نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ پشاور، بابا گرونانک یونیورسٹی اور دیگر گوردوارہ صاحبانمیں جاری ترقیاتی کاموں کو سراہا۔